اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف بی آر نے نئی صنعتوں کو رعایتی بجلی اورگیس فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔ ایف بی آر میں ایکسپورٹ انڈسٹری کی رجسٹریشن کا سیل قائم کر دیا گیا۔ایف بی آرکے مطابق نئے مینوفیکچررز متعلقہ ایسوسی ایشن کے ذریعے رجسٹریشن کی درخواست دے سکتے ہیں۔ ایسوسی ایشن تصدیق کے بعد نئے مینوفیکچررزکی رجسٹریشن کی درخواست آ گے بھیج سکتا ہے۔ ایکسپورٹ انڈسٹری رجسٹریشن سیل مینوفیکچررزکی درخواست متعلقہ ڈسکوزکو بھیج دے گا۔ نئے مینوفیکچررزکا ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ پر ہونا ضروری ہے۔ نئی ایکسپورٹ انڈسٹری کی رجسٹریشن کا آغاز یکم جنوری سے ہوگا۔