لاڑکانہ میں  آتشزدکی سے 40 جھونپڑیاں خاکستر، باپ بیٹاجاںبحق

لاڑکانہ (نوائے وقت نیوز)لاڑکانہ شہر میں جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی، 40 سے زائد جھونپڑیاں اور ان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا، آگ لگنے کے باعث باپ بیٹا جل کر موقع پر جانبحق ہوگئے، متوفین کی نماز جناز ادا کردی گئی، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی، متاثرین نے مالی مدد کی اپیل کی ہے۔  لاڑکانہ شہر کے گنجان آباد ولید محلہ سے ملحقہ چھونپڑیوں میں نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 40 سے زائد جھونپڑیاں اور ان میں موجود لاکھوں روپیوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ آگ کی زد میں آکر 25 سالہ کامران  اور اس کا 4 سالہ بیٹا حمزہ موقع پر جانبحق ہو گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن