اقوام متحدہ نے سوڈان کے جنگ زدہ علاقہ دارفر میں 13 سال سے  جاری امن مشن باضابطہ ختم کردیا 

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اقوام متحدہ  اور  افریقن یونین مشن  (یو این اے ایم آئی ڈی )نے سوڈان کے جنگ زدہ علاقہ دارفر  میں 13 سال سے  جاری امن  کے قیام  کا مشن باضابطہ طور پر ختم کر دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے  کی رپورٹ کے مطابق  اقوام متحدہ کے امن مشن نے جاری بیان میں کہا کہ  اقوام متحدہ اور  افریقن یونین کا مشترکہ امن مشن گزشتہ 13 سالوں سے سوڈان کے علاقہ ڈارفر  میں امدادی  سرگرمیوں  میں مصروف  تھا  لیکن 31 دسمبر  سے مشن  اپنے امدادی آپریشنز باضابطہ طور پر اس وقت  ختم  کر دے گا جب سوڈان حکومت  دارفر  کے شہریوں کے تحفظ کی ذمہ داری سنبھالے گی ۔ واضح رہے کہ  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سوڈان  کے مغربی علاقہ ڈارفر میں حال ہی میں    افریقن یونین  اقوام متحدہ ہائبرڈ  آپریشن( یو این اے ایم آئی ڈی)  کو   31 دسمبر سے منسوخ کرنے کی قرارداد  منظور  کی تھی  ۔قرارداد میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے درخواست کی گئی  اکہ یکم جنوری کو سوڈان کے مغربی علاقہ ڈارفر سے یو این اے ایم آئی ڈے کے تمام  اہلکار  وں  کی واپسی کا عمل شروع کیا جائے   اور اس عمل کو آئندہ سال 30 جون تک مکمل کیا جائے سوائے ان اہلکاروں کے جو  دارفر مشن کی منسوخی  کے لیے درکار  ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...