2020 میں پاکستانی میڈیا کوسنگین چیلنجز کا سامنا رہا

Jan 01, 2021

کراچی(نوائے وقت رپورٹ) 2020 میں پاکستانی میڈیا کو موضوعات کے نشریاتی احاطہ(کوریج) کے ساتھ ساتھ ملک میں آزادی صحافت اور اطلاعات کے آزادانہ چلن کو محدود کرنے کے اقدامات کی نوعیت کے حوالے سے منفرد نئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنا پڑا۔ اس سال کووڈ-19 کے پھیلاؤ کی کوریج کرنے کے ساتھ میڈیا کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا چیلنج بھی میڈیا کو درپیش رہا۔پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی تیار کردہ آزادی صحافت سے متعلق سالانہ رپورٹ کے مطابق، سال 2020 نے بھی ملک میں سنسرشپ کی مزید جارحانہ صورتوں کے نفاذ کا مشاہدہ کیا۔ سوشل میڈیا کے مواد کو منظم کرنے کے لئے پالیسیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر میڈیا کے کارکنوں کے خلاف ان کے مضامین پر مقدمات کے اندراج کے ساتھ ساتھ پالیسی کے نفاذ کو مشروط کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ، آزادی صحافت کوصحافیوں کے اغوا ، قتل ، گرفتاریوں اور ان کو سزا دیئے جانے کے عمل کے ذریعے بھی دھمکایا جارہا ہے۔ خواتین صحافیوں کو آن لائن دھمکیوں اور ہراسگی کے ذریعے نشانہ بنانا  آزادی صحافت پر صنفی نوعیت کے حملوں کا اظہار کرتا ہے۔2020 میں ، کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی پاکستان میں میڈیا کے بہت سے کارکنوں کی جانیں چلی گئیں اور متعدد انفیکشن کا شکار بھی ہوئے۔ اس نے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مطلوبہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل درآمد کے سلسلے میں نیوز رومز کے لئے زیادہ تر وائرس کے پھیلاؤ کو اگلی صفوں سے کور کرنے والوں کو ایک چیلنج بھی دیا۔ کووڈ19  کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کی کوریج کے لحاظ سے، صحافیوں کو وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق اعداد و شمار کے ساتھ ساتھ کوریج کی ان رہنما ہدایتوں کے تحت بھی کام کرنا پڑا جو سرکاری حکام نے تیار کی تھیں۔ ایسے واقعات بھی سامنے آئے جن میں صحافیوں کو ان کی قرنطین مراکز کی کوریج کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔اگرچہ کورونا وائرس ایک نیا محاذ تھا جس کا میڈیا کو 2020 میں سامنا کرنا پڑا، لیکن دیگر اور بہت سے معاملات میں بھی پاکستانی میڈیا کو درپیش چیلنجوں اور آزادی صحافت پر پابندیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔سال کے دوران ایک واقعہ میں ایک صحافی کو ہلاک کردیا گیا۔ دیگرواقعات میں، صحافیوں کو گرفتار کرنے، زخمی کرنے اور ان کے ساتھ بدسلوکی کا سلسلہ جاری ہے۔16 فروری کو کے ٹی این نیوز اور روزنامہ کاوش کے صحافی عزیز میمن کی لاش ملی۔ مئی میں ان کی موت کے بارے میں ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے کہا کہ یہ ایک "منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا قتل" تھا۔

مزیدخبریں