مدینہ منورہ (نوائے وقت رپورٹ) مسجد نبویﷺ کی چھت نمازیوں کے لئے کھول دی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اب فجر‘ مغرب اور عشاء کی نمازیں مسجد نبویﷺ کے صحن کی چھت پر بھی ادا کی جا سکیں گی۔ ادارہ امور مسجد نبویﷺ کی جانب سے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد کے صحن کی چھت نمازیوں کی تعداد کے پیش نظر کھولی گئی ہے۔
مسجد نبویﷺ کی چھت کھول دی گئی
Jan 01, 2021