کلچر کے فروغ کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرینگے : خیال احمد کاسترو

لاہور (کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں نئے سال کی آمد کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔صوبائی وزیر برائے ثقافت خیال احمد کاسترو،چیئرپرسن بورڈ آف گورنرز لاہور آرٹس کونسل الحمرامنیزہ ہاشمی، ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراثمن رائے نے خصوصی شرکت کی۔اس سے قبل ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراثمن رائے نے وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو کا استقبال کیااور ڈھول والے نے پرفارم کیا ،صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو‘چیئرپرسن منیزہ ہاشمی کے آفس گئے اور ملاقات کی۔تقریب کا باقاعدہ انعقاد ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے ابتدائی کلمات سے کیا۔ صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے کہاکہ 2021کا آغاز ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں،صبر،حوصلہ،استقامت جیسی اعلی انسانی اقدار کی پاسدار ی کی یاد دلاتا ہے،اس برس محبت واخوت،بھائی چارے،ہمددری،اتحاد و یگانگت کے جذبے پروان چڑھیں گے،معاشرتی ناانصافی کی گنجائش نہیں۔چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی نے کہا کہ الحمراء نے فعال اور متحرک کردار سے معاشرتی زندگی کو خوبصورت بنایا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے نے کہا کہ الحمراء ‘مہذب قوم کا جدید ادبی وثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔ نئے سال کا کیک کاٹا گیا۔وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو نے پنجاب آرٹ کونسل کا دورہ کیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محمد رضوان شریف نے تفصیلی بریفنگ دی۔ خیال احمد کاسترونے کہا کہ نئے سال میں کلچر کے فروغ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائیں گے۔ پنجاب کی ثقافت کو بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر متعارف کروائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن