میلسی میں 2020میں بھی کوئی  نیا منصوبہ منظورنہ ہوسکا‘عوام مایوس

چوک میتلا (نامہ نگار) تحصیل میلسی میں سال2019کی طرح2020میں بھی ایک بھی نیا منصوبہ نہ منظور ہوسکا اور نہ ہی کسی منصوبے پر کام شروع کیا جاسکا صرف مسلم لیگ ن کے دور حکومت میںمنظور ہونے والے منصوبے دانش اسکول اور نادرا آفس کی تعمیر مکمل ہو نے کے بعد افتتاح کیاگیا حلقہ کی عوام میں کی محرومیاں کم ہونے کی بجائے بڑھی گئیں ہیں تفصیل کے مطا بق تحصیل میلسی میں رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی ، صوبائی وزیر جہازیب خان کھچی اور علی رضا خان خاکوانی تحریک انصاف کی حکو مت کے منتخب ہو نے والے اراکین اسمبلی کی سستی کے باعث سال2019کی طرح 2020میں ایک بھی نیا منصوبہ منظور کروایاگیا اور نہ ہی کسی منصوبے پر کام شروع کیا گیا صرف خالی اعلانات اور تسلیوں کے سہارے ہی عوام کو سبزباغ دکھایاجاتارہا ہے تحصیل میلسی کے حلقہ پی پی235میں مسلم لیگ ن منیس گروپ کے دور حکو مت میں منظور اور مکمل ہونے والے منصوبے دانش اسکول چک نمبر204ڈبلیو بی کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور نادرا آفس ٹبہ سلطان پور کا افتتاح اورنگزیب خان کھچی اور علی رضا خان خاکوانی نے کیا ان دومنصوبوں کے علاوہ ایک بھی نیا منصوبہ منظور نہ ہوسکا ہے اراکین اسمبلی نے صرف حلقہ کی عوام کو خالی تسلیاں اور جلد منصوبے منظور اور کام شروع ہونے کے سبز باغ دکھا کرسال2020میں گزار لیا ہے علاقہ کی مختلف تنظیموں کے افراد محمد سعید، شہزاد ، محمد خالد ، نوید احمد، ضیاء اللہ ، محمد ساجد ، رشید احمد اور دیگر نے رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی اور علی رضا خان خاکوانی سے مطا لبہ کیا ہے کہ حلقہ میں ترقیاتی کام کرواکر انتخابات میں عوام سے کیے گئے تمام واعدے پورے کریںتاکہ آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں بھی ان کی کامیا بی یقینی ہوسکے ۔ 

ای پیپر دی نیشن