بہترین اقدامات سے جنوبی افریقہ‘انگلینڈ دورہ پاکستان پرراضی ہوئے: ذاکر خان

Jan 01, 2021

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک میچز اور پی ایس ایل 2020 کے میچز کے کامیاب انعقاد کے بعد ہی جنوبی افریقہ نے پاکستان میں اپنی ٹیم بھیجنے کیلئے رضامندی ظاہر کی۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم سال 2021 ء میں تمام تر ایف ٹی پی کمٹمنٹس کو پورا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔2020ء مجموعی طور پر مشکل سال تھا تاہم پی سی بی نے مشکلات اور درپیش چیلنجز کے باوجود اپنی تمام کمٹمنٹس کو پورا کیا۔ہم نے قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ بھیج کر ای سی بی سے اپنے تعلقات میں اعتماد کی فضاء پیدا کی، پھر زمبابوے کی میزبانی اور اب اپنی سینئر اور شاہینز دونوں ٹیموں کو نیوزی لینڈ بھیجا ہوا ہے، ہم نے سال کا آغاز بنگلہ دیش کی کامیاب میزبانی سے کیا تاہم بدقسمتی سے کروناکی وجہ سے وہ ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے دوبارہ پاکستان نہیں آسکی۔ پی سی بی نے اس عرصے میں بہترین لاجسٹک اور آپریشنل اقدامات کے ذریعے دنیا بھر کی ٹیموں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، ڈومیسٹک میچوں اور پی ایس ایل 2020 کے بقیہ میچوں کے کامیاب انعقاد کے بعد ہی جنوبی افریقہ نے پاکستان میں اپنی ٹیم بھیجنے اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی میزبانی کیلئے رضامندی ظاہر کی۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے اور امید ہے کہ 2021 ء میں اپنی تمام تر ایف ٹی پی کمٹمنٹس کو پورا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں