پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی  سیکرٹری منیزے زینلی مستعفی

Jan 01, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی سیکرٹری منیزے زینلی مستعفی ہو گئیں۔ منیزے زینلی نے اپنے فیصلے سے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کو آگاہ کر دیا۔ منیزے زینلی نے اپنے دور میں ملک میں فٹ بال کی بحالی کے لئے اقدامات کئے۔ منیزے زینلی کا کہنا ہے کہ میں اپنی مرضی سے سیکرٹری پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی ہو رہی ہوں۔ دوسری جانب پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے منیزے زینلی کی خدمات کو سراہا ہے۔

مزیدخبریں