حافظ آباد: گیپگوٹیم کویرغمال بنانے پر  نجی رائس ملزکے مالک سمیت 29سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد کے علاقہ سولنگیں کھرل میں نجی رائس ملزکے مالک فہد جہانگیر سمیت29سے زائد افراد کے خلاف گیکپو کی  ٹیم کو مبینہ طور پر یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزایس ۔ڈی۔او گیپکوسب ڈویژن جلالپور محمد طارق اپنے سٹاف کے  ہمراہ لاکھوں روپے کے بلز کی عدم ادائیگی پر کنیکشن کاٹنے کے لئے سولگیں کھرل گئے تو  نجی رائس ملز کے مالک فہد جہانگیر ولد محمد جہانگیرنے 28سے مسلح ملزمان کے ہمراہ ایس۔ڈی۔او گیپکو محمد طارق، اور دیگر ملازمین کو زدوکوب کرتے ہوئے ایک کمرہ میں حبس بیجا میں رکھ کر مزید تشدد کا نشانہ بنایا۔  دوسری جانب واپڈہ ہائیڈروالیکٹر ک لیبر یونین کی راہنمائوں ملک شفقت اور عبدالرزاق مغل کی قیادت میں گیپکو ملازمین کی کثیر تعداد نے بجلی محلہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ملزمان کے فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن