پنڈی بھٹیاں( نامہ نگار )شہر اور گردونواح میں اکثر مقامات پر قائم سنوکرزاور بلیئرڈ کلب جرائم پیشہ افراد کے لئے نرسریوں کا کام کرنے لگے۔ بچے اور نوجوان نسل سنوکراور بلیئرڈ کلبوں کے ذریعے مبینہ طور پر جوئے اور منشیات کے عادی ہونے کے ساتھ ساتھ سٹریٹ کرائم کا حصہ بننے لگی، تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں سنوکر اور بلیئرڈ کلبوں کی بھر مار نے بچوں اور نوجوان نسل کو بے راہ روی کی طرف گامزن کر دیا ہے۔ سکول جانے والے طلباء چھٹی کے بعد اپنا زیادہ تر وقت بلیئرڈ کلبوں میں جواء کھیل کر گزاررہے ہیں ۔عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او حافظ آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔