پنڈی بھٹیاں: غیر قانونی پٹرول پمپس کی بھر مار ‘ آلہ پیمائش بھی کم ‘  انتظامیہ خاموش  

پنڈی بھٹیاں  (نامہ نگار  ) ضلع بھر میں غیر قانونی پیٹرول پمپ آئل ایجنسیاں اور ملاوٹ شدہ پٹرولیم مصنوعات سر عام فروخت ہو رہی ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی نظر آتی ہے مبینہ طور پر چیکنگ ٹیموں کے اہلکار ان غیر قانونی پیٹرول پمپس سے حصہ وصول کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں ملاوٹ شدہ پیٹرول کی فروخت سے شہریوں کی گاڑیاں بھی ناکارہ ہونے لگیں مہنگائی کے طوفان کے ساتھ ساتھ پیٹرول پمپس مالکان نے پیمانہ بھی کم کر رکھا ہے انتظامیہ دفتروں میں فوٹو سیشن میں مصروف نظر آتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ بزدار سرکار کی وسیم اکرم پلس کارکردگی نے پنجاب کی عوام پر ظلم در ظلم کر رہی ہے اشیا خورد ونوش سے لے کر پیٹرول دوائیوں میں ملاوٹ سے عوام تنگ آ چکی ہے حکمران کبھی عام عوام کی طرح خریداری کر کے دکھائیں اسمبلی میں بیٹھے لوگوں کو عوام کا احساس نہیں ہے ان کو تو اشیا روزمرہ کی قیمتوں کا علم نہیں ہوتا  ایک ایک شہر ہے جہاں پر افسران صرف منتخب نمائندوں کی جی حضوری میں مصروف رہتے ہیں پیٹرول پمپس مالکان کو آج تک چیک نہیں کیا گیا شہریوں نے حکام بالا سے درخواست کی ہے کہ ہم پر رحم کیا جا ئے  اور عوام کو لوٹنے والے پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...