عائزہ خان کا شوہر دانش تیمور کیلئے محبت بھرا پیغام

Jan 01, 2021 | 15:49

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے شوہر دانش تیمور کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔اداکارہ عائزہ خان نے سال 2020 کے اختتام کے موقع پر شوہر دانش تیمور کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔عائزہ خان نے اپنی پوسٹ میں دانش تیمور کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے اپنی زندگی کے ہر سیکنڈ میں آپ کی کتنی ضرورت ہے، کوئی بھی لفظ آپ کے لیے میری محبت کو بیان نہیں کرسکتا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میری دنیا میں جو خوشیاں آپ کے آنے سے آئی ہیں اس کے لیے آپ کا شکریہ ادا نہیں کرسکتی۔عائزہ خان نے لکھا کہ ’میرے اہلخانہ کا حصہ بننے اور ہر ضرورت کے وقت ہمارے درمیان موجود رہنے کے لیے آپ کی شکر گزار ہوں۔پوسٹ کے آخر میں اداکارہ نے دانش تیمور سے محبت کا اظہار کیا اور سال 2020 کے اختتام کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے نئے سال کی مبارک باد بھی دی۔مداحوں کی جانب سے عائزہ خان اور دانش تیمور کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا گیا۔

مزیدخبریں