وزیرِ اعظم عمران خان کا  ترنول  میں پناہ گاہ کا دورہ، مستحقین کے ساتھ کھانا بھی کھایا

وزیرِ اعظم عمران خان نے جمعہ کو ترنول میں پناہ گاہ کا دورہ کیا ،اس موقع پر معاونِ خصوصی برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی اور ترکی کے سفیر احسان مصطفی یرداکول بھی موجود تھے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے 2021 کی پہلی شام ترنول اسلام آباد پناہ گاہ میں غریب اور مستحق افراد کے ساتھ گزاری ۔وزیرِ اعظم نے محکمہ بیت المال اور ترکی کی وزارتِ تقافت اور سیاحت کے اشتراک سے ترنول اسلام آباد میں 100 بستروں پر مشتمل پناہ گاہ کا افتتاح کیا. پناہ گاہ میں ناشتہ اور رات کا کھانا بھی فراہم کیا جائے گا. پناہ گاہ میں خواتین کیلئے خصوصی طور پر علیحدہ 10 بستروں کا انتظام بھی کیا گیا ہے. ترنول پناہ گاہ کے قیام کے بعد اسلام آباد میں پناہ گاہوں کی تعداد مجموعی طور پر 5 ہو گئی ہے۔وزیرِ اعظم نے پناہ گاہ میں موجود EZ Shifa کی طرف سے ٹیلی ہیلتھ کائیوسک کا بھی دورہ کیا جس کے بارے وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ یہاں موجود ڈاکٹرز مریضوں کے مفت طبی معائنے کیلئے دنیا بھر میں موجود 500 سے زائد ڈکٹرز کی نگرانی میں طبی مشورے فراہم کر سکیں گے. اس موقع پر وزیرِ اعظم نے پناہ گاہ کی رہائش کا دورہ بھی کیا اور مستحقین کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...