میلسی (تحصیل رپورٹر )وکیل قتل کیس میں لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں دائر رٹ پٹیشن میں ملزمہ بیوی کا میلسی کی عدالت میں کیس کی سماعت پر عدم تحفظ کا اظہار۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی عتیق الرحمن نے میلسی بار کے سینیر وکیل مہر عبدالغفور کا قتل کیس کہروڑ پکا سیشن کورٹ منتقل کر نے کی ہدایت کردی۔ مقدمہ قتل میں نامزد ملزمہ شبانہ پروین وغیرہ نے ہائی کورٹ میں بذریعہ رٹ میلسی میں عبدالغفور ایڈوکیٹ کے قتل کیس بارے عدم تحفظ کا اظہا ر کیا کیس کسی اور سیشن عدالت میں سماعت منتقل کر نے کی استدعا کی جسے منظور کرتے ہوئے جس کی اگلی تاریخ 4 جنوری2022 ہے کو ایڈیشنل سیشن جج کہروڑ پکا کی عدالت میں منتقلی کا حکم سنایا۔اور ملزمان کو تاریخ پرپیش ہونے کا حکم دیا۔
ملزمہ کا میلسی عدالت پرعدم اعتماد ، وکیل قتل کیس کہروڑ پکا سیشن کورٹ منتقل
Jan 01, 2022