ٹی پی لنک کینال کنارے قبضہ مافیا نے پنجے گاڑھ لیے ،انتظامیہ بے بس

Jan 01, 2022

دائرہ دین پناہ (,نامہ نگار) ٹی پی لنک کینال کلمہ چوک سے ہیڈ تونسہ بیراج تک تقریباً ساڑھے 9 کلومیٹر کارپٹ روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہونے کے باوجود ٹی پی لنک کینال کنارے قبضہ مافیا نے اپنے پنجے گاڑھ لیے اور انتظامیہ بے بس نظر آنے لگی۔قابضین نے نہر کنارے مکانات، فارم اور پناہ گاہیں تعمیر کرلیں ۔جوکہ کچے اور علاقہ غیر سے ڈاکوؤں ،چوروں کیلئے محفوظ آماجگاہیں بن گئیں۔اہل علاقہ  ماسٹر غلام فریڈ مونڈ،سجاد مونڈ ، غلام اکبر،جاوید اقبال،نور محمد وغیرہ نے غیر قانونی قبضہ اور جرائم میں اضافہ کے خاتمہ کیلئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں