شجاع آباد(سٹی رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج رائے نعیم کھرل نے گفتگو میں بتایا کہ سال 2021 میں نیو جوڈیشل کمپلیکس شجاع آباد میںایڈیشنل سیشن کورٹس، سول کورٹس، فیملی کورٹس اور درجہ اول مجسٹریٹ کورٹس میں 12 ہزار 91 مقدمات دائر کئے گئے جس میں سے 11 ہزار 345 مقدمات کے فیصلے کر دیئے گئے ، رائے نعیم کھرل نے مزید کہا کہ ججز مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کرنے کیلئے دن رات کوشاں رہتے ہیں