خانیوال ،میاں چنوں(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی،خبر نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال سیدندیم عباس کا اردل روم ‘اختیارات سے تجاوز‘کرپشن اورناقص کاکردگی پر مختلف نوعیت کی سزائیں ۔ اس موقع پر موجود پولیس ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی پولیس خود احتسابی پر یقین رکھتی ہے اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں ،پولیس افسران لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرکے ان کے مسائل کے حل کیلئے نیک نیتی سے اپنے فرائـض سرانجام دیں ۔بعدازاں ڈی پی او سیدندیم عباس نے ملازمین کے شوکاز نوٹسز کی سماعت کے دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی کبیروالا کو ایک سال پرموشن سٹاپ کی سزائ‘ایس ایچ اوز خانیوال کہنہ، سٹی میانچنوں،تلمبہ،چھب کلاں اور انچار چوکی جنڈیالی کی ایک سال تنخواہ میں تنزلی اور ایس ایچ اوز صدر خانیوال،ٹھٹھہ صادق آباد،مخدوم پور اور عبدالحکیم سمیت متعدد تفتیشی افسران کے03 ماہ سے 06 ماہ سروس ضبطی کی سزاء جبکہ03 کانسٹیبلز کی تنخواہ میں کٹوتی اور 45 افسران وملازمین کو سنشور کے احکامات جاری کیے۔ اسی طرح 30پولیس افسران و ملازمین کو ورننگ دی۔ڈی پی او نے تمام ٹریفک سرکلز افسران کو ناقص کارکردگی پر ایک سال پرموشن سٹاپ کی سزاء کے احکامات بھی جاری کیے۔