ٹبہ سلطانپور (سٹی رپورٹر)چک 195 ڈبلیو بی کی رہائشی بیوہ زہراں بی بی نے اپنے رشتے داروں کے ہمراہ شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نافرمان اولاداشرف اورفریدالدین نے مجھے میرے گھر سے نکالنے کے بعد قبضہ تو کر لیا اورساتھ ہی میرا مکان بھی گرا دیا ہے ملزمان کیخلاف تھانہ ٹبہ سلطان پور کے ایس ایچ او کودرخواست بھی دے چکی ہوں لیکن تال حال کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ ہے کہ فوری گھرواگزارکروایاجائے۔