کالی بھیڑوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں :ڈی پی او وہاڑی

Jan 01, 2022

میلسی ( تحصیل رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والی کالی بھیڑوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے اور ایسی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران واہلکاروں کو سخت سے سخت سزا دی جارہی ہے یہ بات انہوں  نے پولیس لائنز میں اردل روم کا انعقاد کے دوران کی اور جرائم پیشہ افراد سے روابط,  اختیارات سے ناجائز, تجاوز, منشیات فروشی, فرائض میں غفلت, ناقص تفتیش اور غیر حاضری کی بنیاد پر 37 ملازمین کو سزائیں سنائیں، سب انسپکٹر ظہور احمد کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر 1سال سروس ضبطگی کی سزا سنائی. غفلت ولاپرواہی پر سب انسپکٹر شوکت, ٹی ایس آئی راشد, سب انسپکٹر فرخ سجاد, اور انسپکٹر نثار احمد کو سنشور کی سزا سنائی گئی. ناقص تفتیش پر سب انسپکٹر صدیق اور اے ایس آئی عبدالغفار کوسنشور کی سزا سنائی گئی. غفلت و لاپرواہی کنسٹیبلان طاہر , عبدالغفار اور عامر کو سنشور کی سزا سنائی گئی. کنسٹیبل شہباز کو بوجہ غیر حاضری جرمانہ جبکہ کنسٹیبلان سہیل رضا,  آفتاب, سرفراز, ضیاء اللّہ اور ارشد سبحانی کو بوجہ غیر حاضری ایک سال سروس ضابطگی کی سزا سنائی گئی. ناقص تفتیش پر سب انسپکٹر محمد صدیق اور ٹی ایس آئی حسن سجادکو ایک سال سروس ضبطگی کی سزا سنائی گئی.۔ کنسٹیبل عاصم کو مقدمہ میں ملوث ہونے پر میجر سزاتنخواہ میں تنزلی،کنسٹیبل نوید ارشدکومنشیات فروشی میں ملوث ہونے پر نوکری سے برخاست جبکہ خاکروب صدیق مسیح, وقار یونس اور کنسٹیبل محمد ناصر کو غیر حاضری پر نوکری سے برخاست کی سزا سنائی گئی. ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے جرائم پیشہ افراد سے روابط پر اے ایس آئی محمد امین کی ایک سال سروس ضبط بھی کر لی۔

مزیدخبریں