غزہ (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے چاقو زنی کے شبہ میں امیر عاطف کو زخمی کیا۔ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اسلامی جہاد کے مطابق اسرائیلی فورسز نے زخمی فلسطینی کو ہسپتال منتقلی کے دوران قتل کیا۔