نواز شریف کیخلاف پلاٹ الاٹمنٹ کیس بند کرنے سے متعلق میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں، نیب

اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ کیس بند کرنے سے متعلق میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ اپنے وضاحتی بیان میں نیب نے واضح کیا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے ایل ڈی اے پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے کیس کی انکوائری نیب لاہور میں جاری ہے اور اس کیس کو بند نہیں کیا گیا، عوام میں غلط رپورٹنگ کے ذریعے بے بنیاد معلومات کی فراہمی نہ صرف بددیانتی ہے بلکہ نیب کے خلاف مذموم مہم کا حصہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...