چھمب لڑائی میں حصہ لینے والے سابق فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پچاس برس قبل 1971ء میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے دوران معرکہ چھمب کی یاد میں اس کی گولڈن جوبلی کے موقع پر راولپنڈی میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس تقریب میں چھمب کی لڑائی میں حصہ لینے والے سابق فوجیوں نے شرکت کی اور انتہائی مشکل حالات میں لڑی جانے والی اس جنگ کے دوران پیش آنے والے واقعات اور اپنے جنگی تجربات بیان کئے۔ اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران چھمب کے شہدا اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس جرات مندانہ آپریشن میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کی جرات اور عزم کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن