یکم دسمبر 2021ء سے بجلی 99 پیسے یونٹ سستی کرنے کی منظوری

اسلام آباد(نا مہ نگار) نیپرا نے بجلی 99پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ منظوری مالی سال 2021ء کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی۔ نیپرا نے فیصلہ نوٹفیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ فیصلے سے صارفین کو 22ارب 48کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ کمی کا اطلاق یکم دسمبر 2021ء سے ہوگا اور صارفین کو کمی کا ریلیف 3ماہ کیلئے ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن