اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پنجاب اور خیبرپی کے کے ممبران کے تقرر پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک ہو گیا۔ حکومت نے ای سی پی کے پنجاب کے ممبر کیلئے اپوزیشن کا نام جبکہ خیبر پی کے کے ممبر کیلئے حکومتی نام دینے کی پیشکش مسترد کردی ۔تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن ہے درمیان الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی پر ڈیڈ لاک کا انکشاف ہوا ہے۔مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر اور سعد رفیق کے درمیان ملاقات ہوئی تھی ،ملاقات کے بعد الیکشن کمیشن کے پنجاب اور خیبرپی کے کے ممبران کیلئے 2،2 نام شارٹ لسٹ ہوئے تھے ۔رانا ثناء اللہ کے مطابق جس کے بعد ہم نے پی ٹی آئی کو کہا کہ آپ پنجاب میں ہمارا نام پیش کریں ،آپ کے پی کے میں اپنا نام پیش کریں کیونکہ آپکی کے پی کے میں اکثریت ہے،وزیر اطلاعات فواد چوہدری نہیں مانے اور انہوں نے کہا کہ نہیں آپ ہمیں پنجاب دے دیں، اس کے بعد کوئی پیش رفت نہیں ہوئی معاملہ ڈیڈلاک کا شکار ہے۔
الیکشن کمشن پنجاب اور خیبر پی کے ممبران کا تقرر ، حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک
Jan 01, 2022