اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ایوان صدرکو ہفتہ کو عوام کیلئے کھولا جائے گا۔ پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ایوان صدر پبلک کے لیے یکم جنوری 2022 ہفتہ کو دوپہر 1 بجے سے شام 4 بجے تک کھولا جا رہا ہے۔فیس ماسک تمام مہمانوں/شہریوں کو پہننا لازمی ہے ۔ شہریوں سیکووڈ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کیا جائے گا۔ کسی کو الیکٹرانک ڈیوائس، موبائل فون اور کیمرے لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔شہری ایوان صدر کے جنوبی گیٹ سے آ سکتے ہیں ۔