لوگوں کو انجوائے کرنے دیں: ہائیکورٹ آتش بازی روکنے کی درخواست خارج

اسلام آباد (قائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے نئے سال کی خوشی میں فائر ورکس شو روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ یہ ساری دنیا میں ہوتا ہے صرف یہاں نہیں ہورہا، پبلک کو انجوائے کرنے دیں، یہ تو ابھی سعودی عرب میں بھی ہوا ہے۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے 31دسمبر رات کے لیے این او سی جاری کیا، جی ٹی روڈ بھی ساتھ ہے اس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، شہر کے بڑے شاپنگ مال پر 30 منٹ تک فائر ورکس شو کیا جاتا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ آجاتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل ہوتے ہیں۔ این او سی واپس لینے کی ہدایت کی جائے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے فائر ورک روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔
 درخواست خارج

ای پیپر دی نیشن