نئے سال کی شروعات ٹوٹے ہوئے تعلقات جوڑنے سے کرنی چاہئے: ابراہیم حسن مراد 

Jan 01, 2022

لاہور ( سپیشل رپورٹر)یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد نے نئے سال 2022 کے حوالے سے سب کیلئے نیک دِلی تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نیاسال نئی شروعات، نئی توقعات،ٹوٹے ہوئے تعلقات کو جوڑنے، پچھلی غلطیوں کو سدھارنے،نئے سنگ میل عبور کرنے اور ملک پاکستان کو خوشحال بنانے کے ارادے سے شروع کرنا چاہئے ۔ بہت سے ایسے مشکل راستے بھی ہیں جن پر چل کر ہمیں ملک پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2022 کے ہمیں اس نئے سال روزگار اور تعلیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنا کر معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے انفرادی اور پیشہ ورانہ طور پر بہتری کے لیے اپنی صلاحیتوں اور توانائیوں کو ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ سال2022 میں، ہمارے اہداف بہت سمارٹ ہو نے چاہئیں، جس کے ذریعے ہم روزگار کے مواقعوں کو بڑھاتے ہوئے معیار زندگی اور تعلیی نظام کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ نئے سال میں درپیش مسائل اور چیلنجز کا بہت بہادری اور عقل مندی سے کرسکیں۔

مزیدخبریں