کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال میں اومی کرون کیسز سامنے آنے پر اسمارٹ لاک ڈاون لگادیا گیاضلعی انتظامیہ کے مطابق گلشن اقبال بلاک سیون میں گزشتہ روز 12 افراد میں اومی کرون ویرئینٹ کی تشخیص ہوئی تھی۔ متاثرہ علاقے میں دیگر تمام کاروبار سختی سے بند رکھنے اور ماسک پہننے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گلشنِ اقبال کی جن گلیوں اور علاقے میں متاثرہ افراد ہیں وہاں اسمارٹ لاک ڈان لگادیا گیا۔ متاثرہ علاقے میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی ہو گی تاہم صرف کھانے پینے اور دواں کی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
گلشن اقبال میں اومی کرون کیسز سامنے آنے پر اسمارٹ لاک ڈاون
Jan 01, 2022