یمن: حوثی باغیوں کا فوجی اڈے پر حملہ، 10 جاں بحق، 17 زخمی

صنعا (اے پی پی) جنوبی یمن میں فوج پر حوثی باغیوںکے حملے میں 10  فوجی جاں بحق ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے حوثی باغی ملیشیا کی طرف سے ملک کے تیل سے مالا مال صوبے شبوا پر کیے گئے۔ فوجی اہلکار کے مطابق حوثی باغی ملیشیا نے حکومتی فوج کے ایک اڈے پر دھماکہ خیز مواد سے لدے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں زبردست دھماکہ ہوا۔ 10 فوجی ہلاک اور 17 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...