اسرائیلی فوج نے ایران پر حملے کے تیار منظرنامے پیش کیے ہیں‘ اسرائیلی میڈیا

Jan 01, 2022

تل ابیب (آئی این پی)اسرائیلی فوج نے ملک کی سیاسی قیادت کے سامنے ایران میں اہداف پر حملوں کے کئی ممکنہ منظر نامے پیش کیے ہیں۔ تاہم ساتھ ہی باور کرایا ہے کہ ان حملوں کے کسی بھی نتیجے یا تہران کے جوہری پروگرام پر ان کے اثرات کی مدت کا تعین مشکل ہو گا۔اسرائیلی اخبار Haaretz نے عسکری ذمے داران کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج حکومت کی منظوری کے ساتھ ہی ایران پر حملے کے لیے مستعد ہو گی۔ فوج کے مطابق وہ ایران پر حملے کے "نتائج" کے لیے بھی تیاری کر رہی ہے جن میں لبنان میں حزب اللہ یا غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ لڑائی شامل ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران پر ممکنہ حملے کے واسطے تیاری کے سلسلے میں اس نے گذشتہ مہینیوں کے دوران میں جدید اسلحہ حاصل کیا اور فضائی تربیتی مشقیں بھی انجام دیں۔ اسی طرح فوج کو اس مقصد کے لیے 9 ارب شیکل (2.9 ارب ڈالر) کا اضافی بجٹ بھی مل گیا۔اسرائیلی فوج انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے کے واسطے "علاقائی شراکت داروں" کے ساتھ مل کر کام کرر ہی ہے۔

مزیدخبریں