ہیوی بائیکرز کی پاک ایران امن دوستی ریلی پاکستان پہنچ گئی‘ شاندار استقبال  

تہران /کوئٹہ(آئی این پی)پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام اور دونوں ممالک کا بہتر امیج دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے ہیوی بائیکرز کی جانب سے پاک ایران امن دوستی ریلی کا انعقاد کیا گیا جو دونوں ممالک کا سفر مکمل کر کے کوئٹہ پہنچ گئی ہے‘ریلی ایران میں زاہدان‘ تہران، اصفہان اور دیگر شہروں سے سفر مکمل کرنے کے بعد کوئٹہ پہنچی ‘ شاندار استقبال کیا گیا۔ریلی کے بائیکرز نے 2 دسمبر کو اپنے سفر کا آغاز لاہور سے کیا، ریلی کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوستی، سیاحت کا فروغ اور برادر اسلامی ممالک کا مثبت امیج دنیا کے سامنے لانا تھا۔ریلی ایران میں زاہدان، تہران، اصفہان اور دیگر شہروں سے سفر مکمل کرنے کے بعد دوبارہ کوئٹہ پہنچی گئی ہے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ہے۔اس ریلی میں شامل ہیوی بائیکرز کا کہنا تھا کہ اس ریلی کی کاوشوں سے دونوں ممالک میں دوستانہ تعلقات اور سیاحت کو فروغ  میں مدد ملے گی۔ہیوی بائیکرز کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان ایک پرامن صوبہ ہے، جہاں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں، بعد ازاں ریلی اپنی منزل لاہور کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...