افغان عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنا ہونگی: شاہ سلمان

Jan 01, 2022

ریاض (ممتاز احمد بڈانی) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے افغانستان کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ بننے کے بجائے اس کے استحکام اور سالمیت کی اہمیت پر  زور دیتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی کوششیں مزید تیز کرنا ہوں گی۔ سعودی فرمانروا  مجلس شوریٰ سے ویڈیو لنک پر سالانہ خطاب کررہے تھے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے متعارف کرائے گئے ’’سعودی وژن 2030‘‘ پر بات کرتے ہوئے شاہ سلمان نے کہا کہ اس کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے جس کا مقصد متنوع معیشت کا قیام ہے۔ شاہ سلمان نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران ’عدم استحکام اور جارحیت‘ کی پالیسی ترک کرے گا اور مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام لانے میں تعاون کرے گا۔

مزیدخبریں