ماری پیٹرولیم کمپنی کو نجکاری فہرست سے خارج کرنے کی منطوری 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر خزانہ شوکت تریں کی صدارت میں کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے  ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کو کو نجکاری کی فہرست سے خارج  کی منطوری دے دی ،۔کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے گڈو پاور پلانٹ اور نندی پور پاور پلانٹ کی نجکاری کی سمری پر بھی غور کیا اور وزارت توانائی کو مذکورہ دو پاور پلانٹس کی نجکاری کے لیے  انرجی کمیٹی سے فیصلہ حاصل کرنے کی ہدایت کی۔سی سی او پی نے ایس ایم ای بینک لمیٹڈ کی نجکاری اور ایس ایم ای بینک لمیٹڈ کو نجکاری کمیشن سے ڈی لسٹ کرنے کی سمری پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس نے تفصیلی بحث کے بعد وزیر خزانہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، فنانس ڈویژن اور پرائیویٹائزیشن ڈویڑن کے نمائندے شامل تھے تاکہ آگے بڑھنے کے لیے متبادل آپشنز کا جائزہ لیا جا سکے۔
 نجکاری فہرست

ای پیپر دی نیشن