اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہاہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے 2400 مربع کلومیٹر پر محیط 14نئے بلاکس کیلئے بولی کا اعلان کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ تیل و گیس کی دریافت کیلئے بلاکس کی مسابقتی بولی دی جائے گی ۔حماد اظہر نے کہا کہ بلاکس سے 15ٹی سی ایف گیس اور 180ایم بی آئل کے ذخائر متوقع ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 100ملین ڈالرکی انویسٹمنٹ اور1اعشاریہ 2ملین ڈالر کی سماجی بہبود کی اسکیمیں بھی دستیاب ہوں گی۔