شہریوں کی قیمتی جانوں کا ہر ممکن تحفظ کیا جائے:رائو سردار علی خان

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے تاکہ تفریح یا کھیل کے نام پر ہونے والی ایسی خطرناک سرگرمیوں سے شہریوں کی قیمتی جانوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر بڑے شہروں میں رات کے وقت ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں پر خصوصی نظر رکھی جائے۔ شہری بھی ون ویلنگ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی فوری  15پر اطلاع کریں تاکہ قانون شکنی کے مرتکب افراد کے خلاف فوری سخت ایکشن لیاجائے۔ پنجاب پولیس نے رواں برس صوبہ بھر میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف 3016مقدمات درج اور3079افراد کو گرفتار کیاگیا۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف 2830مقدمات درج جبکہ 5008افراد کو گرفتار کیا گیا۔ لاہور میں سب سے زیادہ ون ویلنگ کے 1564مقدمات درج اور1501افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے 632مقدمات درج994افراد گرفتار کیے گئے۔شیخوپورہ ریجن میں ون ویلنگ کے22مقدمات درج،32افراد گرفتار جبکہ ہوائی فائرنگ کے360مقدمات درج599افراد گرفتار کیے گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن