ایرانی مذہبی امور کا وفد آج ڈی جی اوقاف طاہر رضا بخاری سے ملاقات کر یگا

لاہور (خصوصی نامہ نگار)عا لمی ادارہ تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر حمید شہر یاری کی سربراہی میں ایرانی مذہبی امور قائدین وماہرین کا وفد آج ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری سے ملاقات کرے گا ، مذکورہ وفد داتاؒ دربار میں حاضری کے ساتھ ، الہجویری ہال میں علماء اور دینی سکالرز کے ساتھ خصوصی نشست میں بھی شرکت کرے گا ۔ واضح رہے کہ وفد میں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر جعفر روناس سمیت ایرانی علماء و دیگر شخصیات بھی شامل ہونگی ۔  

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...