شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) انصاف ویلفیئر ونگ کے سابق ضلعی صدر ڈاکٹر اسلم خان شیروانی اور سابق سٹی صدر میاں افضال حیدر نے اپنے مشترکہ بیان مییںکہا ہے کہ مفرور قائد کی وطن واپسی کا رونا رونے والے عوام کے مجرم ہیں۔ خلق خدا کے مجرم ہمیشہ ناکام رہتے ہیں۔ بیماری کا بہانہ بنا کر عوام اور ملک کو چھوڑ جانے والے اب کس منہ سے عوام کے سامنے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک جس معاشی اور اخلاقی بحران سے گزر رہا ہے یہ سب ن لیگی اور پی پی قیادت کی کھاؤ پیو موج اڑاؤ والی پالیسی کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس تدبر اور جذبہ حب الوطنی سے ملک کی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا ہے۔ پورا ملک اور ہر ذی شعور پاکستانی اس کا معترف ہے۔ کرونا وبا کے دوران احساس پروگرام حکومت کی غریب دوستی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ملکی معیشت خود کفالت کی منزل حاصل کرے گی عمران خان پاکستانی قوم کو دنیا کی عظیم ترین قوم بنانے کا مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کریں گے۔
خلق خدا کے مجرم ہمیشہ ناکام رہتے ہیں: اسلم خان شیروانی
Jan 01, 2022