حکومت کا بنیادی کام عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے: ساجد علی نقوی

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ جمہوری حکومت کا بنیادی کام عوام کو ریلیف فراہم کرناہے، ان کی مشکلات میں اضافہ کرنا نہیں،چھ سے سات ماہ کے دوران ایک اور بجٹ آنا باعث پریشانی ہے،نمک، کتابوں سمیت زرعی بیج بھی مہنگے کرنے سے سطح غربت میں مزید اضافہ ہوگا، معاشی تحفظ کیلئے عالمی مالیاتی اداروں کی طرف دیکھنے کی بجائے خود انحصاری کی پالیسی اپنائی جائے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے منی بجٹ پیش کئے جانے پر رد عمل میںعلامہ ساجد نقوی نے کہاکہ عالمی مالیاتی اداروں کی ایما پر عوام کی مشکلا ت میں اضافہ کرنے کی بجائے ،جمہوری حکومت کا کام عوامی مفاد کو مد نظر رکھنا اور ریلیف دینا ہوتاہے۔مگر انتہائی افسوسناک بات ہے کہ ہر دورحکومت میں عام آدمی کو ریلیف دینے کی بجائے اسے عالمی مالیاتی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھایاگیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...