منی بجٹ عوام کیساتھ ناانصافی ہے: علامہ احمد اقبال رضوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے مختلف اشیاء پر سیلز ٹیکس کی مد میں دی گئی چھوٹ کے خاتمے یا اس کی شرح میں اضافے کے لیے پیش کئے گئے مِنی بجٹ کو ناانصافی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی نئی لہر عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث بنے گی۔قوم پر اس کی برداشت سے زیادہ بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔عوام نے تحریک انصاف کو جس مثبت تبدیلی کے لیے مینڈیٹ دیا تھا وہ کہیں بھی نظر نہیں آ رہی۔گزشتہ تین سالوں کے دوران جس تیزی سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اس کی ملک کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی۔حکومتی اراکین کی جانب سے مِنی بجٹ کا دفاع عوام کی انکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

ای پیپر دی نیشن