پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈاور سویڈش کمپنی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

لاہور (لیڈی رپورٹر)سویڈن میں پاکستانی سٹارٹ اپس کے فروغ کی خاطر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سویڈش کمپنی نٹی وینچرز کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پاگئی۔ تقریب کی صدارت صوبائی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی و ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کی۔ مفاہمتی یادداشت پر ڈائریکٹر جنرل ای گورننس پی آئی ٹی بی ساجد لطیف اور سٹریٹیجک ایڈوائزر نٹی وینچرز عبدالمنعم نے دستخط کئے۔ ایم او یو کے تحت سویڈن میں پاکستانی سٹارٹ اپس کیلئے ترقی کے مواقع پیدا کرنے اور عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستانی سٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کا موقع ملے گی۔صوبائی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی و ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ٹیکنالوجی اور اینٹرپرینورشپ کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ایم او یو سے پاکستانی سٹارٹ اپس کو سویڈن میں ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن