نیا سال عوام کیلئے روشن مستقبل کی نویدبن کر طلوع ہوگا: اسفند وڑائچ

Jan 01, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ضلعی رہنما پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری اسفند وڑائچ نے کہا کہ چوہدری برادران کی قیادت میں 2022 میں بھی خوشحال،ترقی یافتہ نئے پاکستان کا سفر جاری رہیگا، نیا سال عوام کیلئے روشن مستقبل اور ترقی کی نویدبن کر طلوع ہوگا، پاکستان کو پرامن اور حقیقی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔اپنے بیا ن میں انہوں نے کہا کہ ہمیں مشکل حالات سے سبق سیکھ کر مستقبل میں اصلاح کے عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔چیلنجز سے زیادہ بلند ہمارا عزم ہے، 2022 پاکستانی قوم کیلئے امید کی کرن لائیگا۔انہوں نے کہا کہ قوم کے شاندار مستقبل کیلئے حکومت بے لوث طریقے سے اپنے وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔نیا سال پاکستان کی تاریخ کا نیا باب ثابت ہوگا۔ہمیں سال2021 کو الوداع اورنئے سال2022  کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا بھی جائزہ لینا ہو گا۔

مزیدخبریں