چٹاگانگ (نوائے وقت رپورٹ) بنگلہ دیش کے شہر کاکس بازار میں ساحل سمندر کے ایک حصے کو خواتین کیلئے مخصوص کرنے کا فیصلہ پر محض چند ہی گھنٹوں کے بعد واپس لے لیا گیا۔ حکومت پر تنقید کی گئی کہ وہ انتہاپسندوں کے سامنے گھٹنے ٹیک رہی ہے۔ مقامی حکام نے چٹاگانگ سے 150کلومیٹر دور واقع کاکس بازار کے ساحل کا ایک حصہ خواتین اور بچوں کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ چند خواتین کی درخواست پر لیا تھا۔ واضح رہے کہ انتہاپسندوں نے خواتین اور مردوں کے الگ الگ کام کرنے کے مطالبہ پر مظاہرے بھی کئے تھے۔
بنگلہ دیش