منیلا(اے پی پی)فلپائن میں سمندری طوفان رائی سے مرنے والوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے فلپائن کی نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے چیف ریکارڈو جلاد کے حوالے سے بتایا ہیکہ ملک کے متاثرہ صوبوں میں حکام نے طوفان آنے کے تقریبا دو ہفتے بعد خوراک، پانی اور پناہ گاہ کے سامان کی مزید فراہمی کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال جنوب مشرقی ایشیائی ملک سے ٹکرانے والا طوفان 15 واں اور مہلک ترین طوفان تھا۔طوفان کے باعث مرنے والوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی ہے زیادہ تر افراد کی اموات ڈوبنے،در ختوں کے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئی ہیں جبکہ82 افراد لاپتہ اور 1ہزار147 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
فلپائن سمندری طوفان