نسلہ ٹاور مسمار کرنے کیلئے 24 گھنٹے کام جاری رکھنے کا فیصلہ

Jan 01, 2022

کراچی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کا اضافی چارج سنبھالنے کے بعد  ڈسٹرکٹ ایسٹ آفس میںنسلہ ٹاور کے حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے ہدایت پر فوری عمل پیرا ہونے کے لئے  اسسٹنٹ کمشنرز ومختیار کا سینٹرل اور اسسٹنٹ کمشنرز ومختیار کار ایسٹ کی مشترکہ میٹنگ  منعقد کی۔ڈپٹی کمشنر نے نسلہ ٹاور کو  مسمار کرنے کے کام کا جائزہ لیا ساتھ ہی کاروائی مکمل کرنے کے لیئے  3جنوری سے 9 جنوری تک مختلف شفٹوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیار کار کی ڈیوٹی لگا دی۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جمشید کوارٹر 3جنوری کو پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک نسلہ ٹاور مسمار کرنے کے کام کی  نگرانی کریں گے۔اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد 3 جنوری کو سیکنڈ شفٹ شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک کام کی نگرانی کریں گے مختیار کار فیروز آباد 4 جنوری کو تیسری شفٹ رات 12بجے سے صبح 8 بجے تک کام کی نگرانی کریں گے اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد 4جنوری کو فرسٹ شفٹ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کام کی نگرانی کریں گے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر || سینٹرل 4 جنوری کو شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک کام کی نگرانی کریں گے مختیار کار جمشید کوارٹر 5 جنوری رات 12بجے سے صبح 8 بجے تک کام کی نگرانی کریں گے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سینٹرل  5 جنوری رات  صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کام کی نگرانی کریں گے اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری  5 جنوری شام 4بجے سے رات  12بجے تک کام کی نگرانی کریں گے مختیار کار گلشن اقبال 6 جنوری رات 12بجے سے صبح 8 بجے تک کام کی نگرانی کریں گے اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد  6 جنوری صبح 8 بجے سے شام 4 بجے  تک کام کی نگرانی کریں گے اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ  6 جنوری شام 4بجے  سے رات 12 بجے تک کام کی نگرانی کریں گے مختیار کار گلبرگ  7 جنوری رات 12بجے  سے صبح 8 بجے تک کام کی نگرانی کریں گے مختیار کار ناظم آباد  7جنوری صبح 8 بجے  سے شام 4 بجے تک کام کی نگرانی کریں گے اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال 7 جنوری شام 4بجے  سے رات 12 بجے تک کام کی نگرانی کریں گے مختیار کار نارتھ ناظم آباد 8جنوری رات 12 بجے   سے صبح 8 بجے تک کام کی نگرانی کریں گے اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد  8 جنوری کو کام کی نگرانی کریں گے اسسٹنٹ کمشنر جمشید کوارٹر 9 جنوری کو نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کے کام کی نگرانی کریں گے۔
نسلہ ٹاور

مزیدخبریں