ن لیگی عوام کی عدالت میںکس منہ سے جائیںگے: اعجاز چودھری

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر سینیٹر اعجاز چودھری نے شیخوپورہ میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر انہوںنے سابق ضلعی صدر کنو رعمران سعید اور فیصل نثار خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کہاکہ نواز شریف کی وطن واپسی کے اعلانات اور بیانات نواز لیگ کی گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کرنیکی ناکام کوشش ہے یہ لوگ قانون کی عدالتوںکا سامنا نہیںکرسکے عوام کی عدالت میںکس منہ سے جائیںگے ان کے دور اقتدار میں ہونیوالی کرپشن کے قصے آج بھی عوام نہیںبھول سکی انہوںنے اپنے اقتدار کو عوام کی خدمت کی بجائے اپنی لوٹ مار کا ذریعہ بنایا آج یہ لوگ کس منہ سے دوبارہ عوامی خدمت کے دعوے کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے تنظیموں کو جو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سے پارٹی مزید متحرک ،فعال اور منظم ہوگی اس ملاقات میں انہوںنے پارٹی کے سابق ضلعی صدر کنور عمران سعید کی تنظیمی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

ای پیپر دی نیشن