ڈیرہ، اراضی تنازع فائرنگ، چچا قتل ، ملزم فرار

Jan 01, 2022

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ)زمین کے تنازعہ پر بھتیجے نے فائرنگ کر کے سگے چچا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ موضع چورہٹہ کوٹ ہیبت میں رقبہ کے تنازعہ پر ملزم نور خان لشاری نے فائرنگ کر کے اپنے سگے چچا محمد عیسی لشاری کو قتل کر دیا اور ملزم فرار ہو گیا پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ۔

مزیدخبریں