کراچی ( کامر ڈیسک) معروف فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا نے پہلے سنگل ڈیزائر ایوارڈز "عاصم جوفا فیشن ایوارڈ" کا اعلان کردیا، تاکہ ان افراد کی قابلیت اور محنت کا اعتراف کیا جائے جنہوں نے چار شعبوں میں کلیکشن کو متعارف کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ عاصم جوفا نے توقعات سے بڑھ کر سال 2021 میں 12 کلیکشنز متعارف کرانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ برانڈ کی جانب سے کلیکشنز کی بڑی تعداد متعارف کرانے کے بعد ان کو ایک ساتھ شامل کرنے والے ٹیلنٹ کا اعتراف کرنے کیلئے ڈیزائنر پر عزم ہیں۔ عاصم جوفا نے سال کی سب سے بڑی ریلیز پیش کی ہیں جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ٹیلنٹس کو شامل کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 4 شعبوں کو کامیابی سے اکٹھا کیا گیا ہے جس میں فلم/ٹی وی ، میوزک، فیشن اور ڈیجیٹل انفلوئینسرز شامل ہیں جو انڈسٹری میں موجود کسی فیشن ڈیزائنر کی جانب سے پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔ "عاصم جوفا فیشن ایوارڈ" کو 22 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں نہ صرف کیمرے کے سامنے کام کرنے والوں شامل کیا گیا ہے بلکہ کیمرے کے پیچھے کام کرنے والوں کے کام کو بھی سراہا جائے گا، جس میں میک اپ آرٹسٹ، اسٹائلسٹ، فوٹو گرافر، ڈیزائنر کو فیشن برانڈ کو فروغ دینے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کے استعمال کا اعتراف کرنا ہے۔ ایوارڈ جیتنے والوں کا فیصلہ ووٹنگ سسٹم کے ذریعہ کیا جائے گا جو خاص طور پر آن لائن ہوگا۔ آن لائن ووٹنگ پلیٹ فارم کو بھی خاص طور پر غیر جانبددار افراد کی زیر نگرانی رکھا گیا ہے تاکہ شفاف ووٹنگ سسٹم کو یقینی بنایا جائے جہاں نامزد افراد کا انتخاب سوشل میڈیا اینالسٹس کے ذریعہ کیا جائے گا۔ عاصم جوفا نے اپنے وسیع کلیکشنز کے ذریعہ برانڈ کو ایک منفرد مقام دلوایا ہے۔ جس پر شوبز، میوزک اور فیشن انڈسٹری کے سرفہرست اداروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ برانڈ نے ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس میں میڈیا انڈسٹری کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔ صرف رواں سال ہی 100 سے زائد معروف شخصیات کے ساتھ کام کرنا ایک قابل ذکر کامیابی ہے جس میں ڈیزائنرنے تمام سپر اسٹارز کے ساتھ شمولیت کے ساتھ کام کیا ہے۔
عاصم جوفا
عاصم جوفا نے پہلے سنگل ڈیزائنر ایوارڈ کا آغاز کردیا
Jan 01, 2022