میلسی(نمائندہ نوائے وقت)حلیمہ بی بی، رضیہ پروین، شوکت مائی، سکینہ، رقیہ، فاخرہ، کلثوم، شریفاں بی بی، جنداں مائی سمیت دیگر درجنوں مستحق خواتین نے سروے کے دوران میڈیا کو بتایا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں سروے کے بعد ہمارا نام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا گیا تھا جس کے تحت مسلسل امداد ملتی رہی تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد جیسے ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام بدل کر احساس کفالت پروگرام رکھا گیا سروے ٹیم نے بوگس سروے کے ذریعے ہمارے کوائف اپنی مرضی کے مطابق لکھ کر ہمیں نا اہل کروا کے امدادی رقم سے محروم کر دیا گیا ہے جس سے گھر کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے نام احساس کفالت پروگرام میں شامل کی جائے۔
احساس کفالت پروگرام کا بوگس سروے‘ مستحق خواتین نااہل قرار
Jan 01, 2022