ہائر ایجوکیشن کمشن کے 8 مشیروں کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہو سکی‘ ملازمت سے فارغ 

ملتان(خصوصی رپورٹر)  ہائر ایجوکیشن کمشن میں 8 مشیر کنٹریکٹ کی مدت پوری ہونے پر ملازمت سے فارغ ہو گئے ہیں۔ یچ ای سی نے مشیروں کے کنٹریکٹ میں مزید توسیع نہیں کی گئی۔فارغ ہونے والے مشیروں میں کنسلٹنٹ لیگل افیئرز داؤد منیر، کنسلٹنٹ آئی ٹی ایم آئی ایس رضوان راشد، کنسلٹنٹ فنانس اینڈ اکاونٹس محمد ارشد، آئی ٹی کنسلٹنٹ آصف شاہدخان ، کنسلٹنٹ نیشنل اکیڈمی سارا زمان ، فضل عباس اور لیگل ایڈوائزر منصور طارق شامل ہیں۔ بھاری تنخواہوں اور مراعات کے باعث ان مشیروں کی تقرریوں پر پہلے ہی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔
 ملازمت سے فارغ

ای پیپر دی نیشن